Spotify کوکی پالیسی
29 مئی، 2023 سے مؤثر
- کوکیز کیا ہیں؟
- ہم کوکیز کس طرح استعمال کرتے ہیں؟
- کوکیز اور دلچسپیوں پر مبنی اشتہارات کا نظم کرنے کے آپشنز
- اس پالیسی پر اپ ڈیٹس
- ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ
یہ پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ Spotify کوکیز کا استعمال کس طرح کرتی ہے۔ اب سے، ہم اسے 'پالیسی' کہہ سکتے ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد آپ، Spotify کی سروسز اور/یا ویب سائٹ کے صارف کو (ہم انہیں مجموعی طور پر 'سروسز' کہیں گے) اس بارے میں واضح معلومات فراہم کرنا ہے کہ Spotify کوکیز کس لیے استعمال کرتی ہے اور آپ کے پاس اپنی کوکیز کی سیٹنگز کا نظم کرنے کے حوالے سے کیا اختیارات ہیں۔
1 کوکیز کیا ہیں؟
کوکیز ٹیکسٹ کے چھوٹے حصے ہوتے ہیں جنہیں آپ کے آلہ پر ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے، مثلاً، جب آپ کوئی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں۔ کوکیز کارآمد ہوتی ہیں کیونکہ ان سے Spotify اور ہمارے پارٹنرز کو مثال کے طور پر آپ کی ترجیحات یا گزشتہ کارروائیاں سمجھنے میں ہماری مدد کر کے آپ کے آلے کی منفرد طور پر شناخت کرنے اور آپ کے تجربے کو جاری و ساری رکھنے کو سپورٹ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ آپ کوکیز سے متعلق مزید عمومی معلومات یہاں تلاش کر سکتے ہیں: www.allaboutcookies.org۔
2 ہم کوکیز کس طرح استعمال کرتے ہیں؟
کوکیز کئی مختلف طرح کی چیزیں کرتی ہیں، جیسے آپ کو مؤثر طور پر صفحات کے بیچ نیویگیٹ کرنے کی سہولت دینا، آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنا اور عمومی طور پر آپ کے تجربے کو بہتر بنانا۔ وہ اسے یقینی بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں آپ کو آن لائن نظر آنے والے اشتہارات آپ اور آپ کی دلچسپیوں سے زیادہ متعلق ہوں۔
Spotify کوکیز کے دو زمرے استعمال کرتی ہے: (1) انتہائی ضروری کوکیز؛ اور (2) آپشنل کوکیز:
1. انتہائی ضروری کوکیز
یہ کوکیز Spotify یا ہماری طرف سے تیسری پارٹی کی جانب سے سیٹ کی جاتی ہیں اور آپ کو ہماری سروسز جیسے تکنیکی اعتبار سے مواد ڈیلیور کرنے، آپ کی رازداری کی ترجیحات سیٹ کرنے، لاگ ان کرنے، پیمنٹس کرنے یا فارمز بھرنے استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے لازمی ہیں۔ ان کوکیز کے بغیر ہماری سروسز آپ کو فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں لہذا آپ انہیں مسترد نہیں کر سکتے ہیں۔
2. آپشنل کوکیز
آپشنل کوکیز 'پہلی پارٹی کی کوکیز' یا 'تیسری پارٹی کی کوکیز' ہو سکتی ہیں۔ پہلی پارٹی کی کوکیز براہ راست Spotify کے ذریعے یا ہماری درخواست پر کسی تیسری پارٹی کے ذریعے سیٹ کی جاتی ہیں۔ تیسری پارٹی کی کوکیز براہ راست تیسری پارٹی یا کسی تیسری پارٹی کی درخواست پر Spotify کے ذریعے سیٹ کی جاتی ہیں، جیسے ہمارے اینالیٹکس یا تشہیری سروس فراہم کنندگان۔ آپ ان پارٹنرز کی فہرست اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔ Spotify، یا ہمارے پارٹنرز، آپشنل کوکیز کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کرتے ہیں:
کوکی کی قسم
|
مقصد
|
---|---|
انتہائی ضروری کوکیز
|
یہ کوکیز ہماری سروسز کی خصوصیات جیسے تکینیکی اعتبار سے مواد ڈیلیور کرنے، آپ کی رازداری کی ترجیحات سیٹ کرنے، لاگ ان کرنے، ادائیگیاں کرنے یا فارمز بھرنے کو استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے لازمی ہیں۔ ان کوکیز کے بغیر ہماری سروسز آپ کو فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں لہذا آپ انہیں مسترد نہیں کر سکتے ہیں۔
|
کارکردگی کی کوکیز
|
یہ کوکیز اس متعلق معلومات جمع کرتی ہیں کہ ہمارے ملاحظہ کاران ہماری سروسز کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً، یہ کوکیز ہماری ویب سائٹ کے ملاحظات شمار کرنے اور یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہیں کہ ملاحظہ کاران نے یہ ویب سائٹ کیسے تلاش کی ہے۔
ویب اینالیٹکس جو ویب سائٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کے تئیں کوکیز استعمال کرتے ہیں اس زمرے میں آتے ہیں۔ مثلاً، انہیں ڈیزائنز ٹیسٹ کرنے اور صارفین کے لیے ایک ہم آہنگ وضع اور احساس کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو بھیجے جانے والے ہمارے ای میل نیوز لیٹرز یا دیگر مواصلتوں سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں بشمول آیا آپ نے نیوز لیٹر کھولا یا فارورڈ کیا یا اس کے کسی مواد پر کلک کیا ہے۔ یہ معلومات ہمیں ہمارے نیوز لیٹر کی افادیت کے بارے میں بتاتی ہے اور یہ یقینی بنانے میں ہماری مدد کرتی ہے کہ ہم ایسی معلومات ڈیلیور کر رہے ہیں جس میں آپ کو دلچسپی ہے۔
اس زمرے میں رویہ جاتی/دلچسپی پر مبنی اہدافی تشہیری نیٹ ورکس کے لیے استعمال ہونے والی کوکیز شامل نہیں ہیں۔
|
فنکشنل
|
یہ کوکیز ہماری سروسز کو آپ کے کیے جانے والے انتخابات جیسے آپ کا صارف نام، زبان یا آپ جس علاقے میں موجود ہیں کو یاد رکھنے اور زیادہ بہتر، زیادہ ذاتی نوعیت کی خصوصیات اور مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ان کوکیز کو آپ کے حسب ضرورت بنانے لائق ویب صفحات پر آپ کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کو یاد رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ کوکیز آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے انتخابات کو یاد رکھتی ہیں۔ اگر آپ ان کوکیز کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو آپ نے ہماری سروسز پر گزشتہ ملاحظات میں جو انتخابات کیے ہیں انہیں محفوظ نہیں کیا جائے گا۔
|
ہدف بندی والی تشہیری کوکیز
|
یہ کوکیز آپ کے لیے زیادہ متعلقہ تشہیر ڈیلیور کرنے اور آپ کی دلچسیپوں کو سمجھنے کے لیے آپ کی براؤزنگ کی عادات سے متعلق معلومات جمع کرتی ہیں۔ انہیں آپ کے تشہیر کو دیکھنے کی تعداد کو محدود کرنے نیز Spotify کی شیئر کردہ تشہیر کی افادیت کی پیمائش کرنے میں مدد کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کوکیز لاگ کرتی ہیں کہ آپ نے ویب سائٹ ملاحظہ کی ہے اور یہ معلومات دیگر تنظیموں جیسے مشتہرین سے شیئر کی جا سکتی ہے۔ اضافی طور پر، Spotify اپنی پروموشنز، خصوصیات یا نئی ریلیزز دیگر پلیٹ فارمز پر مارکیٹ کرنے کیلئے ان پلیٹ فارمز کے ساتھ محدود ڈیٹا شیئر کر سکتی ہے۔ اگر آپ ان کوکیز کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو آپ کو اب بھی تشہیر دکھائی جائے گی لیکن وہ آپ کی دلچسپیوں سے کم متعلقہ ہوگی۔
|
3. کوکیز اور دلچسپیوں پر مبنی اشتہارات کا نظم کرنے کے آپشنز
ویب براؤزر کی سیٹنگز
آپ کوکیز قبول کرنے، ان سے منع اور حذف کرنے کے لیے اپنے ویب براؤزر کی سیٹنگز استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، اپنے براؤزر کی فراہم کردہ ہدایات کو فالو کریں (عموماً 'مدد'، 'ٹولز'، یا 'ترمیم کریں' کی سیٹنگز میں موجود ہوتی ہیں)۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنے براؤزر کو کوکیز منع کرنے کے لیے سیٹ کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ Spotify ویب سائٹ کی تمام خصوصیات استعمال نہ کر سکیں۔ مزید معلومات تلاش کرنے کے لیے، آپ www.allaboutcookies.org ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
موبائل کے شناخت کاران
اپنے موبائل آلہ پر، آپ کا آپریٹنگ سسٹم آپ کو دلچسپوں پر مبنی تشہیر سے آپٹ آؤٹ کرنے یا بصورت دیگر اپنے موبائل شناخت کاران ری سیٹ کرنے کے اضافی آپشنز فراہم کر سکتا ہے۔ مثلاً، آپ 'ایپس کو ٹریک کرنے کی درخواست بھیجنے کی اجازت دیں' سیٹنگ (iOS آلے پر) یا 'دلچسپی پر مبنی اشتہارات سے آپٹ آؤٹ کریں' سیٹنگ (Android آلات پر) استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو آپ کی دلچسپیوں کے مطابق اشتہارات پیش کرنے کے مقاصد کے لیے آپ کے ایپس کے استعمال سے متعلق معلومات کے استعمال کو محدود کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
دلچسپی پر مبنی تشہیر
آپ اپنے Spotify اکاؤنٹ کے رازداری کے سیٹنگ کے صفحہ پر موجود 'حسب ضرورت اشتہارات' ٹوگل کو آف کر کے دلچسپی پر مبنی تشہیر سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ حسب ضرورت اشتہارات کے ٹوگل کے ذریعے دلچسپی پر مبنی اشتہارات موصول کرنے سے آپٹ آؤٹ کرتے ہیں تو Spotify تیسری پارٹی کے تشہیری پارٹنرز کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر نہیں کرے گی یا آپ کو دلچسپی پر مبنی اشتہارات دکھانے کے لیے ان سے موصول کردہ معلومات استعمال نہیں کرے گی۔ آپ کو سروسز استعمال کرتے ہوئے اب بھی اپنی Spotify رجسٹریشن کی معلومات اور Spotify کے ریئل ٹائم استعمال پر مبنی اشتہارات موصول ہو سکتے ہیں لیکن اشتہارات آپ سے کم متعلقہ ہو سکتے ہیں۔
بعض حسب ضرورت تشہیر جو ہم، یا ہماری طرف سے کام کرنے والا کوئی سروس فراہم کنندہ آپ کو ڈسپلے کرتا ہے، اس میں دلچسپی سے مبنی تشہیر سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے 'اشتہار کے انتخابات' آئیکن یا دیگر میکانزم شامل ہو سکتا ہے۔ آپ AdChoices کے آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں یا www.aboutads.info ملاحظہ کر کے یہ کر سکتے ہیں:
- دلچسپی پر مبنی تشہیر کے لیے اپنی آن لائن سرگرمیوں سے متعلق معلومات جمع کرنے اور اس کے استعمال کے بارے میں مزید جانیں؛ یا
- Digital Advertising Alliance (DAA) شرکت کنندہ کمپنیز کی جانب سے 'دلچسپی پر مبنی تشہیر' کے لیے اپنا ڈیٹا استعمال کیے جانے سے آپٹ آؤٹ کریں۔
4. اس پالیسی پر اپ ڈیٹس
ہم کبھی کبھار اس پالیسی پر تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
جب ہم اس پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہیں تو ہم آپ کو حالات کے تحت مناسب نمایاں نوٹس فراہم کریں گے۔ مثال کے طور پر، ہم Spotify سروسز کے اندر نمایاں نوٹس ظاہر کر سکتے ہیں یا آپ کو ای میل یا ڈیوائس نوٹیفکیشن بھیج سکتے ہیں۔
5. ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ
یہ پالیسی پڑھنے کے لیے شکریہ۔ اگر آپ کے پاس اس کوکی پالیسی سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو براہ کرم پرائیویسی سینٹر پر موجود تفصیلات سے کسٹمر سپورٹ کے رابطے کے ذریعے یا مندرجہ ذیل پتوں پر ہمیں لکھ کر ہمارے ڈیٹا تحفظ آفیسر سے رابطہ کریں:
Spotify AB
Regeringsgatan 19, SE-111 53 Stockholm
سویڈن
SE556703748501
© Spotify ABَ۔