Spotify آپ کو لاکھوں گانوں اور دنیا بھر کے تخلیق کاروں کی جانب سے دیگر مواد تک رسائی فراہم کرنے والی ایک ڈیجیٹل موسیقی، پوڈکاسٹ اور آڈیو بُک کی سروس ہے۔ ہم ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے اور اپنے صارفین کی رازداری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کوشش کی معاونت کے سلسلے میں، ہماری عالمی ٹیمیں Spotify پر صارفین کو نقصان سے بچانے، ان کے ڈیٹا کے تحفظ میں مدد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں کہ یہ تجربہ ہر شخص کے لیے خوشگوار ہو۔