یورپی یونین کا ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) ایک ریگولیشن ہے جس کا مقصد آن لائن موجود غیر قانونی مواد کا مقابلہ کرنا ہے۔
Spotify کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی شفافیت کی رپورٹ میں Spotify کی ثالثی سروسز پر صارف کے مواد سے متعلق پالیسیوں، طرز عمل اور کارروائیوں سمیت ہمارے طریقہ کار کا ایک مجموعی جائزہ شامل ہے۔ یہ رپورٹ شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کیلئے لازمی ہے۔
Spotify کے پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط وضاحت کرتے ہیں کہ ہماری سروسز پر کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں ہے۔ ہم مستقل بنیادوں پر صارفین کے ڈیٹا اور بنیادی حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے اپ لوڈ کردہ غیر قانونی اور نقصان دہ مواد سے نمٹتے ہیں۔
2024 کیلئے Spotify کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی شفافیت کی رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
یورپی یونین (EU) آن لائن دہشت گردی سے متعلق مواد کی ریگولیشن (TCO) کا مقصد EU شہریوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے جس کیلئے وہ ڈیجیٹل سروسز سے آزادی اظہار رائے جیسے بنیادی حقوق کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور مؤثر طور پر دہشت گردی سے متعلق مواد کو ہٹائے جانے کا تقاضا کرتی ہے۔
Spotify پلیٹ فارم پر پائے جانے کی صورت میں نقصان دہ دہشت گردی کے مواد کا مقابلہ کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔ ہم انڈسٹری بھر میں پھیلے ہوئے اس مسئلے سے مقابلہ کرنے کیلئے قابل اعتماد اتھارٹیز اور پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ارتقا پذیر خطرات سے نمٹنے کیلئے مستقبل طور پر اپنے داخلی پروسسیز کو بہتر بناتے ہیں۔
TCO کی تعمیل میں، Spotify کی آن لائن دہشت گردی سے متعلق مواد کی شفافیت کی رپورٹ ہمارے پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے متعلق مواد کو روکنے سے متعلق ہماری کوششوں کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ رپورٹ ہمارے طریقہ کار کا ایک مجموعی جائزہ پیش کرتی ہے بشمول یہ کہ ہم کس طرح دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس کے خلاف نفاذ کرتے ہیں اور کس طرح EU میں قومی مجاز اتھارٹیز کی جانب سے ہٹائے جانے کے احکامات کا جواب دیتے ہیں۔
2024 کیلئے Spotify کی آن لائن دہشت گردی سے متعلق مواد کی شفافیت کی رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔