حفاظت اور پرائیویسی سینٹر

رازداری

آپ کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنا

ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ آپ سمجھیں کہ ہم آپ کے بارے میں کون سا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرتے ہیں، اسے کیسے اکھٹا کرتے ہیں اور یہ کیوں ضروری ہے۔

ہم درج ذیل طریقوں سے آپ کا ذاتی ڈیٹا اکھٹا کرتے ہیں:

  1. جب آپ Spotify سروس کے لیے سائن اپ کرتے ہیں یا جب آپ اپنا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو - ہم آپ کا Spotify اکاؤنٹ بنانے کے لیے کچھ ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں تاکہ آپ Spotify سروس استعمال کر سکیں۔ اس میں آپ کا پروفائل نام اور ای میل پتہ شامل ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی کے سیکشن 3 میں زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
  2. Spotify سروس کے استعمال کے ذریعے - جب آپ Spotify سروس کو استعمال یا اس تک رسائی کرتے ہیں، ہم آپ کی کارروائیوں کے بارے میں ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں اور اسے پراسیس کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے پلے کیے گئے گانے اور آپ کی بنائی ہوئی پلے لسٹس شامل ہیں۔ یہ ہماری رازداری کی پالیسیکے سیکشن 3 میں موجود استعمال کے ڈیٹا کا زمرہ ہے۔
  3. ذاتی ڈیٹا جو آپ ہمیں دینے کا انتخاب کرتے ہیں - وقتاً فوقتاً، آپ ہمیں اضافی ذاتی ڈیٹا بھی فراہم کر سکتے ہیں یا ہمیں ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں مثلاً آپ کو مزید خصوصیات یا فعالیت فراہم کرنے کے لیے۔ ان میں ہماری پرائیویسی پالیسیکے سیکشن 3 میں موجود وائس ڈیٹا، پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا اور سروے اور تحقیقی ڈیٹا کے زمرے شامل ہو سکتے ہیں۔
  4. ذاتی ڈیٹا جو ہمیں فریق ثالث کے ذرائع سے موصول ہوتا ہے - اگر آپ کسی دوسری سروس کے ذریعے Spotify کے لیے سائن اپ کرتے ہیں یا اپنے Spotify اکاؤنٹ کو کسی فریق ثالث کی ایپلیکیشن، سروس یا ڈیوائس سے منسلک کرتے ہیں تو ہم آپ کا ڈیٹا ان فریقین ثالث سے وصول کریں گے۔ ہم ٹیکنیکل سروس کے فراہم کنندگان، پیمنٹ پارٹنرز اور تشہیر اور مارکیٹنگ کے پارٹنرز سے بھی آپ کا ڈیٹا موصول کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے رازداری کی پالیسی کا سیکشن 3 دیکھیں۔