حفاظت اور پرائیویسی سینٹر

‏Spotify پر تجاویز کو سمجھنا

‏Spotify کی تجاویز کس طرح کام کرتی ہیں؟

‏Spotify پر، ہمارا مقصد ہر صارف کے لیے زبردست اور منفرد تجربات بنانا ہے۔ ہمارا مقصد ہر کسی کو اپنی پسندیدہ چیزوں سے منسلک کرنا اور کچھ نیا دریافت کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ کوئی بھی دو سامعین ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں لہذا سبھی کا Spotify کا تجربہ اور ہماری کئی تجاویز ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا جائے کہ انہیں Spotify کے بارے میں کیا پسند ہے تو زیادہ تر سامعین ہماری پرسنلائزیشن کو اپنے لیے ٹاپ خصوصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ سوچتے ہوں کہ ہم ہوم فیڈ، پلے لسٹس، تلاش کے نتائج یا سروس کے دیگر حصوں کے لیے ان تجاویز کو کس طرح جنریٹ کرتے ہیں اور ہم ان کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے وضاحت فراہم کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

‏Spotify پر، لوگ اور ٹیکنالوجی متعلقہ تجاویز ڈیلیور کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ کچھ تجاویز ایڈیٹوریل کیوریشن پر مشتمل ہوتی ہیں جیسے موسیقی کے ایڈیٹرز کی جانب سے بنائی گئی پاپ پلے لسٹ۔ دیگر تجاویز ہر سامع کے منفرد ذوق کے لحاظ سے بنائی جاتی ہیں جیسے ہمارے ماہرانہ طور پر ڈیزائن کیے گئے الگارتھمز سے تقویت یافتہ ذاتی نوعیت کی پلے لسٹ۔

ہمارا ماننا ہے کہ تجاویز کو صرف اگلے کلک کے لیے بہتر نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں آپ کے ذوق کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی تجاویز حقیقی انگیجمنٹ فعال کریں اور بامعنی تعلقات کو فروغ دیں ہمارے پاس وقف ٹیمز موجود ہیں۔ ہم ہمہ وقت اپنی تجاویز کے سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ہم آپ کو متعلقہ اور پُرلطف مواد دکھا رہے ہیں۔

ایڈیٹوریل کیوریشن

‏Spotify کے ایڈیٹرز ڈیٹا انسائٹس، تیز سماعت اور ثقافتی رجحانات کے ذریعے مواد پیش کرتے ہیں جہاں دنیا بھر کے مداحوں کے ستھ اس کی سب سے مطابقت کا امکان ہو۔ وہ ایڈیٹوریل پلے لسٹس کی طرح Spotify پر مواد کی تجویز دینے کے لیے سوچ سمجھ کر کیوریشن کا استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں، Spotify کے ایڈیٹرز کے پاس مقامی موسیقی اور ثقافت کی وسیع سمجھ بوجھ ہوتی ہے جس سے انہیں سامعین کے بہترین تجربات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پروگرامنگ سے متعلق فیصلے لینے کی سہولت ملتی ہے۔

ذاتی نوعیت کی تجاویز

‏Spotify الگارتھم پر مبنی تجاویز کی پیشکش کرتی ہے جو ہر صارف کے لیے متعلقہ، منفرد اور مخصوص ہوں۔ ہمارے الگارتھمز ہر سامع کے Spotify کے تجربے پر بشمول تلاش، ہوم اور ذاتی نوعیت کی پلے لسٹس میں مواد کو منتخب کرتے اور ترتیب دیتے ہیں۔

یہ تجاویز کرنے کے لیے ہمارے الگارتھمز کئی ان پٹس پر انحصار کرتے ہیں۔ آپ کے Spotify کے انفرادی استعمال کے لحاظ سے ان ان پٹس کی اہمیت وقت کے ساتھ مختلف ہو سکتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آپ کی ذوق کی پروفائل مجموعی طور پر صارف کا بہترین تجربہ تشکیل دینے کے لیے سب سے اہم ان پٹ ہے۔ ذیل میں آپ کو سب سے اہم ان پٹس اور ان کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے مزید تفصیلات ملیں گی۔

آپ کی 'ذوق کی پروفائل'

جب آپ Spotify کے ساتھ انگیج ہوتے ہیں تو تلاش کرنے، سننے، نظر انداز کرنے یا آپ کی لائبریری پر محفوظ کرنے جیسی کارروائیاں آپ کے ذوق کی ہماری تشریح پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ہم اسے آپ کی 'ذوق کی پروفائل' کہتے ہین اور اس سے ہمارے الگارتھمز کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کس طرح سننا پسند کرتے ہیں۔

  • مثال: اگر آپ کسی مخصوص آرٹسٹ کو سنتے ہیں تو ممکن ہے ہم اس آرٹسٹ کے مزید گانے تجویز کریں۔
  • مثال: ہماری ریلیز ریڈار پلے لسٹ ایسی تازہ ترین ریلیزز کی تجاویز دیتی ہے جو آپ کی سنی گئی ملتی جلتی موسیقی کی بنیاد پر ہمیں لگتا ہے کہ آپ کو پسند آئیں گی۔
  • مثال: اگر آپ کوئی کھیلوں کی پوڈکاسٹ سنتے ہیں تو ممکن ہے ہم آپ کو دیگر کھیلوں کی پوڈکاسٹس کی تجویز دیں۔

آپ جو معلومات ہم سے شیئر کرتے ہیں

تجاویز ان معلومات پر بھی مبنی ہوتی ہیں جو آپ Spotify کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جیسے آپ کا عمومی (تخمینی) مقام، آپ کی زبان، آپ کی عمر اور آپ کس کو فالو کرتے ہیں۔ اس سے ہمارے الگارتھمز کو اشارے ملتے ہیں کہ آپ کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں یا آپ کن آرٹسٹس سے باخبر رہنا چاہتے ہیں۔

  • مثال: اگر آپ کوئی مخصوص پوڈکاسٹ فالو کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے ہم آپ کو اس پوڈکاسٹ کی کوئی قسط تجویز کریں۔
  • مثال: اگر آپ Spotify پر اپنی زبان کے طور پر جرمن کو منتخب کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے ہم آپ کو جرمن بولنے والی پوڈکاسٹس کی تجویز دیں۔

مواد سے متعلق معلومات

ہمارے الگارتھمز مواد کی اپنی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہیں جیسے اس کا جنرا، ریلیز ہونے کی تاریخ، پوڈکاسٹ کا زمرہ وغیرہ۔ اس سے ہمیں یہ شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کون سے مواد کی خصوصیات مماثل ہیں اور اسی طرح کے سامعین اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

  • مثال: اگر آپ پاپ موسیقی بہت زیادہ سنتے ہیں تو ہو سکتا ہے ہم اس سے ملتے جلتے دوسرے پاپ گانے تجویز کریں۔
  • مثال: اگر آپ جرائم سے متعلق بہت زیادہ آڈیو بکس سنتے ہیں تو ہم جرائم سے متعلق دیگر آڈیو بکس کی تجویز کر سکتے ہیں۔

سامعین کی حفاظت

پلیٹ فارم کے طور پر، ہم تخلیق کاران، سامعین اور کمیونٹیز پر اپنے اثر کی جانچ کرتے ہیں۔ ‏Spotify یہ یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے کہ نقصان دہ مواد کے ایکسپوژر سے بچانے کے اقدامات سمیت مناسب حفاظتی اقدامات اور پراسیسز نافذ ہوں۔ ہم الگارتھم سے متعلق ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پالیسی، پروڈکٹ اور تحقیقی ٹیمز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں نیز Spotify Safety Advisory Council جیسے بیرونی ماہرین سے مشاورت بھی کرتے ہیں۔

‏Spotify کے پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط کا اطلاق تجویز کردہ مواد سمیت پلیٹ فارم پر موجود تمام مواد پر ہوتا ہے۔ یہ اصول بیرونی ماہرین کی ایک وسیع رینج کے مشوروں کے ساتھ داخلی ٹیمز نے تیار کیے ہیں۔ جب ہمیں ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کا پتا چلتا ہے تو اس مواد کا ہماری پالیسیوں کے خلاف جائزہ لیا جاتا ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ان کارروائیوں میں مثال کے طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کی تجویز کو محدود کرنا شامل ہے۔

آپ اسے کیسے متاثر کر سکتے ہیں کہ آپ کی تجاویز کس پر مبنی ہیں؟

آپ کی تجاویز مستقل طور پر Spotify پر موجود مواد کے ساتھ آپ کی انگیجمنٹ سے اثر انداز ہوتی ہیں۔ آپ جتنا زیادہ اپنا پسندیدہ مواد سنتے ہیں اور جتنا زیادہ ایپ کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اتنا ہی ہمیں لگتا ہے کہ آپ تجاویز سے لطف اندوز ہوں گے۔

ہم آپ کو آپ کی تجاویز میں نظر آنے والی چیزوں کو متاثر کرنے اور ان سے متعلق تاثرات دینے اور کسی مخصوص چیز کو کم دیکھنے کے طریقوں کی پیشکش بھی کرتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مثالیں موجود ہیں:

  • ذوق کی پروفائل سے خارج کریں: جب آپ اپنی ذوق کی پروفائل سے کسی پلے لسٹ کو خارج کرتے ہیں تو اس پلے لسٹ کا آپ کی آئندہ تجاویز پر اثر کم ہوگا۔
  • تجاویز پر تاثرات دینا: جب آپ Spotify پر کسی تجویز کے لیے [دلچسپی نہیں ہے/پسند نہیں آیا] پر ٹیپ کرتے ہیں تو آپ کو اس سے ملتی جلتی تجاویز کم دکھائی جائیں گی۔
  • صریح مواد کا فلٹر: جب آپ صریح مواد کو آف کر دیتے ہیں تو صریح کے ٹیگ والی کوئی بھی چیز خاکستری ہو جائے گی اور آپ اسے پلے نہیں کر پائیں گے۔

کچھ صورتوں میں آپ اس لحاظ سے اپنی تجاویز کو منظم اور فلٹر کر سکتے ہیں کہ آپ کیا زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے ہوم پیج کو صرف پوڈکاسٹس یا صرف موسیقی دیکھنے کے لیے فلٹر کر سکتے ہیں۔

کمرشل تحفظات تجاویز پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں؟

‏Spotify مواد کی تجویز کرتے وقت سامعین کے اطمینان کو ترجیح دیتی ہے۔ کچھ صورتوں میں کمرشل تحفظات جیسے مواد کی لاگت یا آیا ہم اسے منیٹائز کرتے ہیں ہماری تجاویز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر Discovery Mode آرٹسٹس اور لیبلز کو اپنے لیے ترجیحی گانوں کی شناخت کرنے کا موقع دیتا ہے اور ہمارا سسٹم اس سگنل کو ان الگارتھم میں شامل کر دے گا جو ذاتی نوعیت کے سننے کے سیشنز کے لیے مواد کا تعین کرتے ہیں۔ جب کوئی آرٹسٹ یا لیبل کسی گانے کے لیے Discovery Mode کو آن کرتا ہے تو Spotify پلیٹ فارم کی جگہوں میں اس گانے کی اسٹریمز پر کمیشن چارج کرتی ہے جہاں Discovery Mode فعال ہے (Discovery Mode ہماری ایڈیٹوریل پلے لسٹس میں فعال نہیں ہوتا ہے)۔ یہ سگنل منتخب کردہ گانے کے تجویز کیے جانے کے امکان کو بڑھا دیتا ہے لیکن اس کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔ ہم صرف ان ہی گانوں کی تجویز کرتے ہیں جن سے صارفین کے لطف اندوز ہونے کا زیادہ امکان ہو۔ سبھی تجاویز کی طرح، جب سامعین کسی گانے کے ساتھ انگیج نہیں ہوتے ہیں تو ہم اسے نوٹ کرتے ہیں — بشمول ان گانوں کے جو Discovery Mode میں ہیں — اور آئندہ کیا تجویز کرنا ہے اس کا تعین کرنے میں اسے ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔