Spotify ایسے مواد پر مختلف قسم کی کارروائیاں کر سکتا ہے جو پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط ، قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے یا جس میں حساس موضوعات شامل ہو سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں میں مواد کو ہٹانا، مواد کی قابل دریافتگی کو محدود کرنا، مواد کی منیٹائزیشن کیے جانے کی اہلیت کو کم کرنا اور/یا مواد سے متعلق مشاورتی لیبلز لاگو کرنا شامل ہیں۔
ہم اس بات کا تعین کرتے وقت مختلف عوامل کو زیر غور لاتے ہیں کہ کیا کارروائی (کارروائیاں) کی جائیں، جیسا کہ کسی خاص موضوع یا حالیہ ایونٹ کے پیچھے سیاق و سباق اور ہمارے جائزے کے عمل کے حصے کے طور پر مشاہدہ کی گئی خلاف ورزیوں کی شدت اور/یا تواتر ۔ ہم مخلتف الگورتھمک اور انسانی تعین کے اقدامات کے ذریعے ایسے مواد کی شناخت میں مدد کرتے ہیں جس پر کارروائی کی ضرورت ہو سکتی ہے، بشمول صارف کی رپورٹس۔ ہمارے عمل کا کوئی بھی غلط استعمال، بشمول ایک ہی مواد یا صارف کو ہدف بنا کر رپورٹنگ کرنا، مستقبل میں درخواستیں جمع کروانے کی آپ کی اہلیت کو محدود کر سکتا ہے۔
اگر مواد ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے Spotify سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی اعادی اور/یا قابل مذمت خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اکاؤنٹ کو معطل اور/یا ختم کیا جا سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ اس میں تمام متعلقہ اور وابستہ Spotify اکاؤنٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ایسی صورتوں میں جب مواد لکیر کے قریب ہو مگر ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کے تحت ہٹائے جانے کے تھریشولڈ پر نہ ہو تو ہم اس کی پہنچ کو محدود کرنے کے لئے اقدامات لے سکتے ہیں۔ اگرچہ مواد Spotify پر دستیاب رہے گا، مگر:
زیادہ خطرے کے ادوار کے دوران مثال کے طور پر، انتخابات کے دوران، پرتشدد تنازعات یا بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے واقعات جیسے آن لائن نقصان دہ مواد کا اکثر زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اس کو تسلیم کرتے ہوئے، Spotify ایسے ایونٹس کے ادوار کے دوران اضافی اقدامات کر سکتا ہے، جیسا کہ مخصوص قسم کے مواد تک رسائی کو محدود کرنا اور/یا بروقت اور قابل اعتماد وسائل کو نمایاں کرنا۔
ہر قسم کا مواد Spotify کی جانب سے منیٹائزیشن کے لیے اہل نہیں ہے۔ پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کے علاوہ، جس مواد کی آپ منیٹائزیشن کرنا چاہتے ہیں اس کا ہماری منیٹائزیشن کی پالیسیوں کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
ایسی صورتوں میں جہاں کسی زیر بحث موضوع کے لئے مزید سیاق و سباق درکار ہوں، متعلقہ معلومات شامل کرنے اور/یا صارفین کو بروقت، قابل اعتماد وسائل سے لنک کرنے کے لئے مواد کے ساتھ متعلق مشاورتی لیبل لاگو کیا جا سکتا ہے۔
Spotify ایک عالمی کمیونٹی ہے اور ان ممالک کے قوانین کا احترام کرتی ہے جن میں ہم کام کرتے ہیں۔ صارفین کو لازمی طور پر قابل اطلاق قوانین اور ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔ ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرنے والا مواد ایسے مخصوص ممالک یا خطوں میں اب بھی محدود ہو سکتا ہے جہاں مواد مقامی قانون (قوانین) کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا ہو۔
مواد کے فیصلوں کی اپیل کرنے کے اختیارات مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، اور ہم مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو پھیلانا جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اپنے مواد پر یا اپنی رپورٹ کے جواب میں کیے گئے نفاذ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ اپیل جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، براہ کرم اس نوٹیفیکیشن میں دی گئی ہدایات کو فالو کریں جو آپ کو Spotify سے موصول ہوئی ہوں گی۔