Spotify آپ کے پسندیدہ نئے تخلیق کار کو تلاش کرنے، اپنے پسندیدہ آرٹسٹ سے ایک نیا گانا ڈسکور کرنے یا ایک آڈیو بُک ان لاک کرنے کے لیے ایک جگہ ہے جو آپ کو پوری نئی دنیا میں لے آتا ہے۔ اگرچہ ہمارے پلیٹ فارم پر موجود مواد کی اکثریت لائسنس یافتہ ہے، لیکن ہم اس قسم کے مواد کے بارے میں حقیقت پسندانہ اور چوکس رہتے ہیں جو انتخابات جیسے حساس واقعات کے دوران پھیل سکتے ہیں۔ ہم تخلیقی اظہار کے لیے ایک ہوم ہیں اور ہمیشہ مواد کی ایک وسیع رینج آفر کریں گے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر چیز کی اجازت ہے۔
اہم عالمی واقعات کے دوران اپنے پلیٹ فارم کی حفاظت ہماری ٹیموں کے لیے اولین ترجیح ہے، اور ہم نے اپنی حکمت عملی کو تیار کرنے اور بہتر بنانے میں کئی سالوں کا وقت صرف کیا ہے۔ انتخابات کا وقت آن لائن اور آف لائن دونوں لحاظ سے خاص طور پر حساس ہوتا ہے، اور ہماری بنیادی توجہ ہمیشہ خطرے کو کم کرنا ہوتی ہے، جس سے ہمارے سامعین، تخلیق کاروں اور مشتہرین کو ہماری پراڈکٹس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
کسی ملک کے انتخابات کے دوران ہونے والے نقصان کی اقسام کو سمجھنے کے لیے، ہم متعدد اشاروں پر غور کرتے ہیں، بشمول مارکیٹ میں Spotify کی موجودگی، ووٹنگ کے دوران ہونے والے نقصان کی تاریخی نظیریں، اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی عوامل جو آن پلیٹ فارم خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔ ہم ایسے عوامل کو بھی دیکھتے ہیں جو خاص طور پر Spotify پلیٹ فارم سے متعلق ہیں، مثال کے طور پر، ایسے مخصوص ممالک جہاں آڈیو مواد خدشات پیش کر سکتا ہے۔
ہم مسلسل بنیادوں پر ان عوامل کی نگرانی کرتے ہیں اور پالیسی اور نفاذ کی گائیڈ لائنز کو مطلع کرنے، پراڈکٹ کے اندر مداخلت کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے، اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے اپنے سیکھنے کا استعمال کرتے ہیں کہ ہمیں اضافی وسائل اور/یا فریق ثالث ان پٹ سے کہاں فائدہ ہو سکتا ہے۔ بالآخر، ہماری بنیادی توجہ ہمیشہ خطرے کو کم کرنا ہوتی ہے، جس سے ہمارے سامعین، تخلیق کاروں اور مشتہرین کو ہماری پراڈکٹس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
اگرچہ Spotify پر سیاسی یا خبروں سے متعلق گفتگو کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، لیکن ہمارے پاس پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط موجود ہیں جو کہ وہ پیرامیٹرز سیٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ کس قسم کے مواد کی اجازت اور کس کی نہیں۔ یہ قواعد Spotify پلیٹ فارم پر موجود ہر شخص پر لاگو ہوتے ہیں اور جب ان کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ہم ہمیشہ کارروائی کریں گے۔
ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط واضح طور پر بتاتے ہیں کہ ایسے مواد کی سختی سے ممانعت ہے جو انتخابات سے متعلق عمل میں ہیرا پھیری یا مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس میں بلا تحدید، شہری عمل میں غلط بیانی پر مبنی ایسے ضابطے شامل ہیں جو شرکت کی حوصلہ شکنی یا روک تھام کا باعث بن سکتے ہیں اور ایسا گمراہ کن مواد شامل ہے جس کا مقصد ووٹروں کو انتخاب میں حصہ لینے سے ڈرانا دھمکانا یا دبانا ہے۔
دنیا بھر میں انتخابات خطرے اور وسعت میں مختلف ہوتے ہیں اور نقصان دہ ٹرینڈز کی اقسام جو اس قسم کے سنگین نوعیت کے واقعات کے دوران ظاہر ہوتی ہیں اکثر نازک بین اور انتہائی مقامی ہوتی ہیں۔ ہماری عالمی مہارت اور پتہ لگانے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، Spotify نے 2022 میں Kinzen حاصل کیا۔ اس سے ہمیں متعدد زبانوں اور غلط معلومات اور نفرت انگیز تقریر جیسے اہم پالیسی شعبوں میں وسیع، جاری تحقیق کو انجام دینے کا موقع ملا ہے۔ ہماری تحقیق کو 'اسپاٹ لائٹ' نامی ایک اہم ٹول کی معاونت حاصل ہے، جو خاص طور پر پوڈکاسٹ جیسے طویل شکل کے آڈیو مواد میں ممکنہ خطرات کی فوری شناخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ہم انتخابات کے دوران غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور پرتشدد انتہا پسندی جیسے نقصانات کی مخصوص اقسام کے بارے میں ماہرین کے ساتھ مل کر شراکت داری قائم کرتے ہیں۔ ان میں ہماری عالمی Spotify سیفٹی ایڈوائزری کونسل اور انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک ڈائیلاگ شامل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ابھرتے ہوئے ٹرینڈز اور رسک کم کرنے کی حکمت عملیوں سے پوری طرح باخبر رہیں۔
ہم کلیدی انتخابات کے دوران غیر جانبدار شہری اور کمیونٹی کی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ کام انتخابی مدت کے دوران سامعین کو قابل اعتماد، مقامی معلومات سے جوڑنے پر مرکوز ہے۔ ہم ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کے لیے الگورتھم اور انسانی کیوریشن کے امتزاج کا فائدہ اٹھاتے ہیں جو ہماری گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور ممکنہ طور پر ہیرا پھیری یا خطرناک معلومات کو روکنے کے لیے اپنی تجاویز کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
بعض صورتوں میں، ہم اپنے پلیٹ فارم پر چلائی جانے والی غیر متعصب شہری مصروفیت کی مہمات کے حصے کے طور پر ووٹنگ کے بارے میں بھروسہ مند معلومات بھی شیئر کرتے ہیں، جس سے ہمارے صارفین کی شنوائی کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، چاہے ان کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو۔ ان مہمات کے دوران، ہماری عالمی اور مارکیٹ میں موجود ٹیمیں بروقت، موضوعاتی اور مقامی مواد تیار کرنے میں تعاون کرتی ہیں جو ووٹنگ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر مرکوز ہے، مثال کے طور پر، یہ بتانا کہ اپنا ووٹ کیسے رجسٹر کرنا ہے اور اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کرنا ہے۔
جب سے ہم نے اپنی کوششیں شروع کی ہیں، ان مہمات کے ذریعے شہری مشغولیت سے متعلقہ وسائل پر لاکھوں وزٹس کو راغب کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو اپنے ووٹر کی حیثیت کی جانچ پڑتال کرنے، ووٹ دینے کے لیے اندراج کرنے، یا اپنے مقامی انتخابات کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملی ہے۔
Spotify فی الحال امریکہ اور ہندوستان سمیت محدود تعداد میں مارکیٹوں میں Spotify Audience Network کے ذریعے مخصوص فریق ثالث پوڈکاسٹس میں سیاسی اشتہارات قبول کرتا ہے۔
سیاسی اشتہارات کو Spotify Audience Network اور Spotify کی مفت، اشتہار سے تعاون یافتہ سروس انوینٹری میں رکھا جا سکتا ہے۔ ایک اکاؤنٹ سیاسی اشتہارات کے لیے لازمی طور پر اہل ہونا چاہیئے، اور اکاؤنٹ ہولڈر کو مشتہر کی شناخت کی تصدیق کا عمل لازمی طور پر مکمل کرنا چاہیئے۔ ہمارے سیلف سرو ٹول، Spotify Ad Studio کے ذریعے سیاسی اشتہارات خریداری کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
مزید برآں، ہم یہ تقاضا کرتے ہیں کہ سیاسی اشتہارات میں کسی مصنوعی یا ہیرا پھیری والے میڈیا کے استعمال کو واضح طور پر ظاہر کیا جائے، جس میں مصنوعی ذہانت کے آلات کے استعمال سے تخلیق یا ترمیم شدہ میڈیا بھی شامل ہے، جو حقیقی یا حقیقت پسندانہ نظر آنے والے لوگوں یا واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ انکشاف لازمی طور پر اشتہار میں شامل ہونا چاہیئے اور لازمی طور پر واضح اور نمایاں ہونا چاہیئے۔
ان مارکیٹس میں سیاسی اشتہارات کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے جہاں وہ آفر کیے جاتے ہیں، اور یہ جاننے کے لیے کہ کسی ایسے اشتہار کو کیسے رپورٹ کیا جائے جس کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، براہ کرم Spotify کی سیاسی اشتہاری ادارتی پالیسیوں کا جائزہ لیں۔